مہر خبررساں ایجنسی نے سی بی ایس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسپتال کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 12 افرادہلاک جب کہ 105 زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 نیٹو کے کنٹریکٹر جب کہ 9 مقامی افغان باشندے شامل ہیں جب کہ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔سیکیورٹی اداروں کے مطابق کار میں خودکش حملہ آور سوار تھا جس کا نشانہ غیر ملکیوں کی گاڑی تھی جس میں نیٹو کے کنٹریکٹر سوار تھے تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسپتال کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 12 افرادہلاک جب کہ 105 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1857587
آپ کا تبصرہ